برازیل کے سابق صدر لوئس اناسیو لولا داسیباجیل سے رہا

ریوڈی جنیرو ( آئی این پی/ شِنہوا)برازیل کے سابق صدر لوئس اناسیو لولا داسیباکو جیل سے رہا کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق برازیل کے سابق صدر کوری ٹیبا میں موجود وفاقی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اپنی سزا کاٹ رہے تھے جیسے ہی انہیں رہا کیاگیا تو ان کی جماعت کے سینئر سیاستدانوں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا لولا کی رہائی سپریم فیڈرل کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد عمل میں آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ برازیل میں مد عا علیہان کو مقدمہ میں آخری اپیل دائر کرنے کے بعد ہی گرفتار کیا جا سکے گا برازیل میں ایک مقدمہ میں مقامی عدالت اعلیٰ عدالت اور ایس ٹی ایف کے پاس تین مرتبہ اپیل دائر کی جا سکتی ہے ایس ٹی ایف نے فیصلہ لیا ہے کہ مقدمہ میں جلد سزا سنا دینا آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس کے ذریعے کسی بھی شخص کو قصور وار ثابت ہونے تک بے قصور سمجھا جاتا ہے اس فیصلہ کے بعد سابق صدر لولا اپنے مقدمہ میں فیصلہ آنے تک آزاد رہیں گے