شام ، الیپو سے امریکی فوجیں واپس بلا لی گئیں

دمشق(آئی این پی/شِنہوا)شام کے شمالی صوبے الیپو کے فوجی اڈے سے امریکی فوجیں واپس بلا لی گئی ہیں ،ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی فوجیوں نے سورین کے قریب سبتا کے فوجی اڈے سے فوجیں واپس بلائی ہیں اور انہوں نے اپنا جنگی سامان بھی وہاں سے ہٹا لیا ہے،انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈہ خالی کرتے ہوئے اپنے کئی ٹرک بھی ساتھ لے گئے ہیں انہوں نے خالی عمارتوں کے سوا وہاں کچھ بھی نہیں چھوڑا ،دریں اثنا باخبر ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے شنہوا کو بتایا ہے کہ انہوں نے ایک ویڈیوبھی د یکھی ہے جس میں وہ زیر قبضہ علاقہ سے جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ شامی فوجیوں کے پاس شامی جھنڈے تھے اور وہ واپس جانے والے ٹرکوں کے سا منے لہرا رہے تھے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ وا پس جانے والاامریکی قافلہ بہت بڑا تھا، یہ امریکی فوجی ہمسایہ ملک عراق جا ئیں گے، اس سلسلے میں جنگ کے دوران انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے شامی والی رصد گاہ نے بتایا ہے کہ امریکہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں3 فوجی اڈے بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ان میں بڑا اڈہ الکمیشلی میںہے جو اس وقت کردوںکی قیادت میں شامی جمہوری فورسز کے کنٹرول میں ہے