لیبیا ، سرکاری فوجوں نے 7 فوجی گرفتار کر لئے

تری پولی(آئی این پی/شِنہوا) اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا کی فوج نے لیبیا کے دارالحکومت تری پولی کے مشرق میں موجود 7 سپاہیوں کو گرفتار کر لیا ہے ،سرکاری حکام نے فیس بک پر بتایا ہے کہ مشرق میں موجود فوج کو پسپائی پر مجبور کردیاتھاجب انہوں نے الخلہ اور النہر علاقوں کو حاصل کرنے کی کوشش کی، اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ سرکاری فورسز کے ترجمان محمد گونونو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے 5گاڑیاںاور ٹینک تباہ کر دیئے ہیں اور ان کے فرار ہونے والے 7 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے ، مشرقی علاقے میں مقیم فوج اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ فوجوں میں تری پولی پر قبضے کیلئے 7 ماہ سے جنگ جاری ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک، زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں ، 2011 میں لیبیا کے رہنما معمر قذافی کے زوال کے بعد لیبیا سیاسی طورپر تقسیم ہو چکا ہے اور بد امنی کا شکار ہے ۔