مالی، فوجی چوکی پر دہستگرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد53 ہو گئی

باماکو(آئی این پی/شِنہوا) وزیر مواصلات یحییٰ سنگارے نے کہا ہے کہ شما ل مشرقی مالی میں فوجی چوکی پر دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوںکی تعداد 53 ہو گئی ہے ، ہفتہ کے روز انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں اند لی مانے میں 35 فو جی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے یہ واقعہ نائیجر سرحد کے قریب مناکے سے 70 کلو میٹر مغرب میں پیش آیا،فوج کے مطابق یہ دہشت گرد حملہ تھاحملے کی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،2015سے اب تک اس مغربی افریقی ملک میں بہت دہشتگرد حملے ہوئے ہیں جن میں 500سے زیادہ افراد مارے اور 4لاکھ 50 ہزار سے زیادہ بے گھر ہوئے ہیں۔