ٹرمپ کا مواخذہ، وائٹ ہائوس کا تعاون سے انکار

واشنگٹن(آئی این پی) وائٹ ہائوس نے امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے میں ہونے والی تحقیقات میں تعاون سے انکار کر دیا ہے۔صدر کے دفتر سے جاری ایک خط میں کہا گیا ہے کہ صدر اور ان کی انتظامیہ جانبدارانہ اور غیرآئینی تحقیقات میں کسی بھی قسم کے حالات میں شریک نہیں ہو سکتے۔ڈیموکریٹ رہنمائوں کو بھیجے گئے خط میں ان تحقیقات کو بیبنیاد اور آئینی طور پر غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ خط اس وقت جاری کیا گیا جب چند گھنٹے پہلے امریکی سفیر کو کانگرس کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے روک کردیا گیا تھا۔وائٹ ہاوس نے خط میں لکھا ہے کہ ڈیموکریٹس نے 2016 کے انتخاب کے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی