بھارتی فضائیہ نے 27فروری کو اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرانے کا اعترافٍ کر لیا

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار نے اعتراف کیا ہے کہ 27 فروری کو ان کی بڑی غلطی کے باعث ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار ہلاک ہوئے،اس معاملہ پر ہمارے دو افسران کے خلاف کارروائی بھی کی جائیگی تاکہ مستقبل میں میں ایسے حادثات کا تدارک کیا جا سکے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربرا ہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہبھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار نے اعتراف کیا ہے کہ 27 فروری کو ان کی بڑی غلطی کے باعث ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار ہلاک ہوئے۔ اس حوالے تحقیقات کو مکمل کرلیا گیا ہے جس میں پایا گیا کہ ہمارے اپنے میزائل نے غلطی سے ہیلی کاپٹر کو ہدف بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اعتراف کررہے ہیں کہ یہ ہماری غلطی تھی اور ہم دو افسران کے خلاف کارروائی بھی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ ایسا حادثہ مستقبل میں نہ ہو۔بھارت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا تھا۔