شہبازشریف کا نوازشریف کو جیل میں سہولیات کیلئے نگران حکومت کو خط

لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہ ازشریف کو جیل میں سہولیات کیلئے نگران حکومت کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا ہے کہ نواز شریف 3بار وزیراعظم پاکستان رہے اور استحقاق کے مطابق سہولتیں دی جائیں ، نواز شریف کو طبی معائنے اور ادوایات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،

پیر کو مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک اور نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کے نام خط لکھا ہے جس میں نوازشریف کو سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ نوازشریف کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق سہولتیں دی جائیں، انہیں طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میاں نوازشریف کو دل کا عارضہ ہے اس لیے ان کے ذاتی معالج کو تواتر کے ساتھ طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔ شہبازشریف کا خط نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلی پنجاب کو پہنچا دیا گیا ہے۔