سی پیک کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے عالمی سطح پرپاکستان کی معاشی رینکنگ میں اضافہ

بیجنگ ( آئی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے پہلے مرحلے کی تکمیل میں عالمی سطح پرپاکستان کی معاشی رینکنگ میں اضافہ کیلئے بنیادی کردار ادا کیا ہے ،مقامی سطح پر سی پیک کے باعث توانائی کے بحران میں کمی ہوئی، ایکسپریس ہائی وے نیٹ ورک قائم کیاگیا ، ملک بھر میںبنیادی انفراسٹرکچر نیٹ ورک کی تعمیر کو بہتر بنایاگیا، معروف چینی سکالر چھنگ شرچانگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سی پیک کے نتائج نے دنیا کو یہ دیکھایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور علاقائی رابطوں کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ، پاکستان کی معاشی رینکنگ 190 ممالک میں بہترہوئی ہیں یہ پہلے 136 ویں نمبر پر تھی جو اب 108 پر آ چکی ہے کاروباری ماحول میں غیر معمولی بہتری کے باعث پاکستان دنیا کی 10بہترین معیشتوں کی رینکنگ میں آ چکا ہے ،پاکستان کی معاشی بہتری کی وجہ یہ ہے کہ چین دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور دونوں ممالک آپس میں ہمسایہ ہیں ، سی پیک کی مسلسل ترقی کے ساتھ پاکستانی معیشت چینی معیشت کے ساتھ ضم ہو رہی ہے ،چینی معاشی ترقی کی کامیابیاں بیلٹ اینڈ روڈ کے رکن ممالک خاص طور پر پاکستان کیلئے فائدہ مند ہو رہی ہیں۔