فضل الرحمان اور ان کے والد محترم کا پیارا ہندوستان ۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے موسمیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ یہ فضل الرحمان اور ان کے والد محترم کا پیارا ہندوستان ہے ، جہاں مسلمانوں کی کوئی حیثیت نہیں، ریاست ان کے حقوق پامال کرنا ہی جانتی ہے۔ ہفتہ کو بابری مسجد کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہو ئے وفاقی وزیر برائے موسمیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ یہ فضل الرحمان اور ان کے والد محترم کا پیارا ہندوستان ہے ، جہاں مسلمانوں کی کوئی حیثیت نہیں، اور ریاست ان کے حقوق پامال کرنا ہی جانتی ہے، اللہ کا شکر کہ دو قومی نظریہ پایہ تکمیل تک پہنچا، عوام نے فضل الرحمان کو آج ایسے ہی رد کیا ہے، جیسے اس کے والد کو پاکستان کے لئے کیا تھا۔