دھرنے کا وقت مناسب نہیں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دھرنے کا وقت مناسب نہیں ہے، مولانا کو پچ اور بالر کو دیکھ کرفیصلہ کرنا چاہئے، مولانا ہر بال پر چھکا لگا کر گرا ونڈ سے باہر پھینکنا چاہتے ہیں، وزیراعظم 23 سال رول آف لاکی جنگ لڑتے رہے ہیں، عدالتیں جوڈیشل کمپلیکس میں تبدیل ہوں گی، نظام کو بدلنے کی پہلی اینٹ قوانین میں تبدیلی ہے، میری معافی مسترد نہیں ہوئی، لامنسٹری اپنا کام قانون اور قاعدے کے مطابق کررہی ہے۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا زمینی حقائق وزیراعظم کے نوٹس میں لائی ہوں، ہائی کورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار کے نمائندوں کی شکر گزار ہوں، چیف جسٹس ہائی کورٹ نے مجھے ذمہ داری دی کہ معاملات دیکھوں، ڈسٹرکٹ، ہائی کورٹ بار کے مسائل پر وزیراعظم سے بات کروں گی