ن لیگ والے زیادہ پیارے ہیں

کراچی(آئی این پی ) اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنما وں کی ضمانت ہو رہی ہے کیونکہ وہ زیادہ پیاریہیں ، یہاں سے ضمانت ملے تو مولانا سے جاکر ملاقات کروں۔ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا مولانا کے دھرنے کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں، مولانافضل الرحمان ایک اچھے آدمی ہیں ، یہاں سے ضمانت ملے تومولاناسے جاکر ملاقات کروں