وزیراعظم کانوازشریف خاندان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوا لے سے بڑا قدم

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے نوازشریف کے خاندان کو ان کی منشا کے مطابق علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ بدھ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کی ہیں۔متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ ان کے خاندان کے افراد کی منشا کے مطابق انھیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعظم نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔