پاکستان کا کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب د ینے کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت حقوق سلب کیے گئے تو متعلقہ فورم پر معاملہ اٹھائیں گے اور مقدمہ لڑیں گے،پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، پوری کوشیش ہے کہ آج کرتار پور معاہدے کے مسودے پر دستخط ہو جائیں، پاکستان ایک چین پالیسی کی حمایت کرتاہے،ہانگ کانگ کے امور چین کا اندرونی معاملہ ہے، تمام ممالک دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت سے گریز کریں، بھارت کا مبینہ لانچ پیڈز کے خلاف کارروائی کا دعوی غلط ثابت ہوا، بھارتی سفارت کاروں کو اپنے آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات اور دعووں کی تصدیق کے لئے شواہد فراہم کرنے تاہم بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، افغانستان پر روس میں 25 اکتوبر کو منعقد ہونے والے مذاکرات میں شریک ہو گا،بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی میں مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون اپنے اکیاسیویں روز میں داخل ہو گیا، بھارت کی جانب سے یک طرفہ اور غیر انسانی اقدامات کی بین الاقوامی برادری مذمت کر رہی ہے، بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کہ ایل او سی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا،مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بدستور سنگین ہے،مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہورہے ہیں، بھارتی فورسز کی 19 اور 20 اکتوبر کا ایل او سی کی خلاف ورزیاں کیں، جس میں بے گناھ شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے،