چیئرمین نیب کا عوام کو لوٹنے والی ہا وسنگ سوسائٹیز اور بلڈرز کے خلاف ایکشن کا اعلان

کراچی(آئی این پی ) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو لوٹنے والی ہا وسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکتے، غریب عوام کو لوٹنے والے مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے، کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں، غریب کی لوٹی دولت واپس کرنا ہوگی، احتساب سب کیلئے ہے،کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں، ہم نے ڈھیل دی ہے مگر ڈیل نہیں کی،نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، جو سمجھتے تھے انہیں کوئی کچھ نہیں کہے گا آج جیلوں میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ لوٹنے والے ہاوسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکتے، لوگوں کی خواہشوں کو بیچنے والے سمجھتے ہیں کہ وہ بری الذمہ ہوگئے، جس مافیا نے لوگوں کو لوٹا اور برباد کیا ہم انہیں چھوڑ یں گے نہیں ، اس مافیا کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم نے ڈھیل دی ہے مگر ڈیل نہیں کی، جو سمجھتے تھے انھیں کوئی کچھ نہیں کہے گا آج وہ گرفت میں ہیں، احتساب سب کیلئے ہے، کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں اگر نیب کے راستے میں کوئی بھی رکاوٹ ہو تو اسے عبور کریں گے