چین کے70 بڑے شہروں کے گھروں کی قیمتوں میں استحکام رہا

بیجنگ(آئی این پی/شنہوا) چین کے70 بڑے شہروں کے گھروں کی قیمتوں میں استحکام رہا تاہم بعض بڑے شہروں کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران معمولی اضافہ ہوا ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلی سطح کے چارشہروں بیجنگ، شنگائی، شین زن اور گوانگ زو میں نئے گھروں کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران 0.4 فیصد اضافہ ہوا جو اگست کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے ،قومی ادارہ اعداد و شمار کے مطابق دوسری سطح کے 31 شہروں میں نئے گھروں کی قیمتوں میں اضافہ0.6 فیصد ہواجبکہ تیسری سطح کے 35 شہروں کے نئے گھروں میں ستمبر کے دوران 0.8 فیصد کا اضافہ ہوا ،اگست کے مقابلے میں یہ اضافہ صرف 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ رہا۔