شکاگومیں امریکی چینی طلباء گالا 2019 کا انعقاد

شکاگو(آئی این پی/شنہوا) امریکی چینی طلباء گالا 2019 گزشتہ روز شکاگو میں منعقد ہوا جس میں طلباء کے مختلف گروپوں نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان طلباء کا تعلق مڈویسٹ کی مختلف یونیورسٹیوں سے تھا ، گالا یونیورسٹی آف شکاگو کے لوگان سینٹر میں منعقد ہوا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا تھا گالا میں 100سے زیادہ چینی طلباء نے روائتی چینی رقص ، پاپ گیتوں اور چینی روائتی ساز بجانے کا مظاہرہ کیا،چینی روائتی لائن رقص کو حاضرین نے بے حد پسند کیا، امریکی چینی طلباء گالا کا اہتمام یونیورسٹی آف شکاگو کے چینی طلباء اور سکالرز ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔