افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 7 انتہا پسند ہلاک 11 زخمی

ایبک(آئی این پی/شنہوا) افغانستان کے شمالی صوبے سمنگان کے شہر ایبک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کم از کم 7 انتہا پسند ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ،سیکیورٹی فورسز نے اس علاقے میں انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، سیکیورٹی فورسز نے اس علاقے میں انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا صوبائی پولیس سربراہ محمد حسین طاہری کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے طالبان ٹھکانوں کے خلاف رباتک علاقہ میں آپریشن کلین اپ شروع کیا جس کے نتیجے میں 7 مسلح انتہا پسند ہلاک اور11 زخمی ہو گئے، اس کارروائی کے دوران انتہا پسندوں کے زیر استعمال 22 موٹر سائیکلیں بھی تباہ کر دی گئیں، طالبان نے اس کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔