چین کو تقسیم کرنے کی کوئی بھی کوشش دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ،شی جن پنگ

کھٹمنڈو(آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کو تقسیم کرنے کی کوئی بھی کوشش دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں اتوار کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے نیپالی وزیر اعظم خادما پرساد شرمااولی سے کھٹمنڈو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر خادماپرساد شرما اولی نے کہا کہ نیپال چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی بھر پور حمایت کرتا ہے ، اور ایک چین کے اصول کی حمایت پر مضبوطی سے کاربند ہے ،نیپال کسی بھی قوت کو نیپال کی سرزمین کو چین مخالف علیحدگی پسند سرگرمیوں کیلئے استعمال کی اجازت نہیں دیگا۔ ملاقات میں شی جن پنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کے کسی بھی حصے میں علیحدگی کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے عوام کے نزدیک کسی بھی بیرونی طاقت کی جانب سے چین کو تقسیم کرنے کی خواہش د یوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں۔