نیب کا ادارہ عدالتوں کو مانتا ہے نہ قانون کو، بلاول بھٹو

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ نہ عدالتوں کو مانتا ہے اور نہ ہی پاکستان کے قانون کو،عمران خان کے ایما پر پی پی کارکنان اور عہدیداروں پر جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کے گھر پر نیب کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ نہ عدالتوں کو مانتا ہے اور نہ ہی پاکستان کے قانون کو، اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں۔بلال بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے ایما پر پی پی کارکنان اور عہدیداروں پر جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، نیب کاروائیوں کے پیچھے حکومت کی انتقامی سیاست کا پورا پورا عمل دخل ہے۔