مریم نواز کے جو ڈیشل ریما نڈ با رے عدا لت کا فیصلہ۔۔۔

لاہور(آئی این پی ) احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور ان کے کزن ملزم یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو چودھری شوگر ملز کیس میں ملزمان مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف سماعت لاہور کی احتساب عدالت ہوئی، دونوں کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے الزام پر ملزمان کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں، تفتیش مکمل ہونے پر ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ انہوں نے استدعا کی کہ ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کر دی جائے۔دریں اثنا عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد وکلا سے مشاورت کیلئے علیحدہ کمرے میں ملاقات کی اجازت دیدی