چین کا پولٹری مصنوعات کے معائنے کے حوالے سے امریکی فیصلے کا خیر مقدم

بیجنگ ( آئی این پی/ شِنہوا) چین نے امریکی حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین پولٹری مصنوعات کے معائنے کے نظام کی برابری کی بنیاد پر تصدیق کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے ،چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹم نے ہفتہ کے روز جاری بیان میں کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے پولٹری مصنوعات کے معائنے کے نظام کی برابری کی بنیاد پر تصدیق کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔