چین، تیسرے عالمی کاروباری افراد کے کنونشن میں 140 ارب یو آن پر دستخط

شرچیاچوانگ ( آئی این پی/ شِنہوا) چین کے صوبہ خبے میں منعقد ہونے والے تیسرے عالمیکاروباری افراد کے کنونشن میں 140 ارب یو آن( 20ارب امریکی ڈالر)کے معاہدے طے پا گئے کنونشن کا انعقاد صوبہ خبے کے شہر خنگ شوئی میں ہوئی جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو راغب کرنا تھا،طے پانے والے معاہدے اعلیٰ معیار کے مینوفیچرنگ ، نئے مواد ، نئی توانائی ،بائیو میڈیسن، جدید خدمات ، جدید زراعت اور شہری انفراسٹرکچرکے حوالے سے ہیں ، خبے فیڈریشن آف انڈسٹری و کامرس کے نائب چیئر مین وانگ ہوئی لین نے کہا کہ خبے کو چین کے مربوط ترقیاتی منصوبے کے ذریعے بڑے مواقعوں تک رسائی حاصل ہے