ہانگ کانگ پولیس کی پولیس آفیسرز پر مسلسل پر تشدد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت

ہانگ کانگ ( آئی این پی/ شِنہوا) ہانگ کانگ پولیس نے مظاہرین کی جانب سے پولیس آفیسرز پر مسلسل پر تشدد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ،مظاہرین نے ہانگ کانگ کے مختلف اضلاع میں گزشتہ شب ہنگامہ آرائی کی ٹریفک کی روانی میں خلل پیداکیا آگ لگائی ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی توڑ پھوڑ کی اور ہزاروں افراد نے غیر قانونی طور پر تھوئین مون ، مونگ کاک اور کازوے پر جمع ہو کر مظاہرہ کیا کچھ مظاہرین نے مانگ کاک میٹرو اسٹیشن کے داخلی دروازے کو نقصان پہنچایا ٹیلیفون بوتھ کی توڑ پھوڑ کی اور رکاوٹیں کھڑی کیں تھوئین مونمیں کالا ماسک پہنے ہوئے مظاہرین نے سڑکوں کو بند کیا اور متعدد مقامات پر آگ لگائی توڑ پھوڑ کے باعث شاتھین میٹرو اسٹیشن کو بند کرنا پڑا پولیس نے بتایا کہ یوماتھے کے علاقہ میں ہتھیاروں سے لیس مظاہرین کے ایک بڑے گروہ نے جائے وقوع پرموجود پولیس افسران پر اینٹیں برسائیں اور ان کی جان کو شدید خطرے میں ڈال دیا پولیس نے بتایا کہ مظاہرین کو متعدد مرتبہ انتباہ کیا گیا تاہم اس کا کچھ فائدہ نہیں ہوا ایک پولیس آفیسر نے مظاہرین کو انتباہ کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پر تشدد رویوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور امن و عامہ میں خلل پیدا کرنے والو ں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔