تھائی لینڈ ،نامعلوم مسلح افراد نے 15نگران ہلاک کردیے

بنکاک(آئی این پی/شِنہوا) جنوبی تھائی لینڈ کے صوبہ یالا میں مسلح افراد کے ایک گروپ نے نگرانی کرنے والے 15افراد کو ہلاک کردیا۔پولیس نے کہا ہے کہ ان میں سے11 کا تعلق تھنگ سادیو گائوں سے تھا،جو صوبے کا ضلعی صدر مقام ہے ، 4افراد سڑک کے کنارے سنٹری باکس کے قریب مردہ پائے گے تھے جبکہ 4افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ درجن بھر نامعلوم مسلح افراد نے چھپ کر تاریکی میں حملہ کیا، اور بے خبر نگرانوں پر فائرنگ کردی ۔انہوں نے شارٹ گن کے کئی فائر کیے حکام حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔ اور جنوبی صوبے میں نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔