رواں سال ریلوے کے ذریعے 180ملین سیاح سنکیانگ پہنچے

ارمچی(آئی این پی/شِنہوا)سنکیانگ ریلوے کے ذریعے چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ کیلئے مسافروں کی بڑی تعداد نے سفر کیا ہے۔مقامی ریلوے حکام نے کہا ہے کہ ریلوے نے یکم جنوری سے 3نومبر تک خطے میں 38.2ملین مسافروں کو منتقل کیا ،2018کے مقابلے میں یہ تعداد کافی زیادہ ہے،چائنہ ریلوے ارمچی کمپنی لمیٹڈ کے مطابق سنکیانگ نسلی ثقافت ،لذیذ کھانوں او ر بے مثال مناظر کے باعث سیاحوں کیلئے مقبول منزل ہے۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سنکیانگ جانے والے سیاحوں کی تعداد اس سال جنوری سے ستمبر تک 180ملین سے بڑھ گئی ،جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40.9فیصد زیادہ ہے۔مقامی ریلوے حکام نے کہا ہے کہ وہ ریلوے کی رفتار تیز،مسافروں کیلئے سفر محفوظ اورآرام دہ بنانے کیلئے خدمات بہتر پیش کریںگے۔