چین، ٹیلی کام فراڈ کے 94ہزار مقدمات درج

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چینی پولیس نے جون سے اکتوبر تک کریک ڈائون کر کے خصوصی مہم کے دوران ٹیلی کام فراڈ کے 94 ہزار مقدمات درج کئے ہیں ، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ تعداد30.3فیصد زیادہ ہے ،اس سال کے دوران مسلسل5ماہ میں ماہانہ بنیادوں پر ٹیلی کام فراڈ کے مقدمات میں کمی ہوئی ہے یہ اعداد و شمار پبلک سیکیورٹی کے نائب وزیر ڈو ہینگ ووئی نے مہم کے بارے میں اجلاس میں بتائی ،اسی مدت کے دوران مہم کے نتیجے میں کافی تعداد میں بھگوڑے بھی گرفتار کئے گئے یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں40 فیصد زیادہ ہے ،پولیس نے مفت خوروں کے 491 گروپوں کا بھی سراغ لگایا ہے جو غیر منجمند قومی اثاثوں میں ملوث تھے اور2981گروپ جعلی قرضوں کی پیشکش کرنے میں ملوث پائے گئے ، ڈو ہینگ ووئی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پولیس ان نئے قسم کے جرائم کے خلاف کریک ڈائون کیلئے روائتی ذرائع اور نئی ٹیکنالوجی اختیار کرنا جاری رکھے گی۔