چین امریکہ اعلیٰ سطح اقتصادی مشاورتی اجلاس 10اکتوبر کو ہوگا

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)امریکہ کی دعوت پر چین اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح اقتصادی اور تجارتی مشاورتی اجلاس 10اکتوبر سے واشنگٹن میں ہوگا،چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم لیو ہی کریں گے،مذاکرات کا یہ نیا رائونڈ دو دن جاری رہے گا۔لیو ہی چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی سیاسی بیورو کے رکن اور چین امریکہ مذاکرات کے قائد ہیں۔جبکہ امریکی وفد کی قیادت امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر اور سیکرٹری خزانہ سٹیون مینوچن کریںگے۔چینی وفد میں وزیر تجارت زانگ شن ،پیپلز بنک آف چائنہ کے گورنر یی گینگ ،قومی ترقی اور ریفارم کمیشن کے نائب چیئرمین ننگ جی ژی ،نائب وزیر خزانہ لیائو من ،نائب وزیر خارجہ ژینگ ژی ژوانگ نائب وزیر صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی وانگ ژی جن ،نائب وزیر زراعت ہن جن اور نائب وزیر تجارت وانگ شو وین شامل ہیں۔