ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے اضافہ،158.75 روپے پر پہنچ گیا

کراچی(آئی این پی ) ڈالر ایک مرتبہ پھر انٹر بینک میں 14 پیسے اضافے کے بعد 158.75 روپے پر پہنچ گیا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.61 سے بڑھ کر 158.75 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔یاد رہے کہ اگست 2018 میں پی ٹی آئی حکومت برسر اقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا۔ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا