ڈالر 38 پیسے مہنگا ،160 روپے 57 پیسے کا ہوگیا

کراچی (آئی این پی ) امریکی ڈالر کی قدر میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ، ڈالر کی قیمت معمولی کم ہوتی ہے جبکہ روپے کی قدر کو استحکام ہی نصیب نہیں ہو پاتا۔پیر کو کاروباری دن کی صبح ہی ڈالر نے پھر اڑان بھری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 57 پیسے کا ہوگیا ہے۔