امریکا،ایئرپورٹ لیجنڈری باکسر محمد علی سے منسوب

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی حکام نے ریاست کینٹکی کے لوئیسویل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام لیجنڈ باکسر محمد علی سے موسوم کردیا۔جمعرات کو بین الاقوامی میڈیا میں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کے حکام کی جانب سیلوئیسویل ایئرپورٹ کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ ایئرپروٹ انتظامیہ لیجنڈ باکسر کے اہل خانہ سے محمد علی کا نام استعمال کی اجازت کے منتظر ہیں تاہم انتظامیہ کے مطابق معاہدہ مکمل ہونے والا ہے۔لوئیسویل کے میئر کا کہنا تھا کہ لوگ باکسنگ چیمپئن محمد علی کی باکسنگ سے تو متاثر تھے ہی لیکن ان کا کھلے عام اسلام قبول کرنے کا فیصلہ پوری دنیا پر اثر انداز ہوا تھا۔