جاویدمیاں داد اور عمران خان میں اختلاف رائے

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے جاوید میاں داد اور عمران خان میں اختلاف رائے سامنے آیا ہے، عمران خان ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو تباہی کی جڑ سمجھتے ہیں جبکہ جاوید میاں داد اس کے حق میں نظر آتے ہیں۔عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ نہ دی گئی تو کرکٹ کا حشر بھی ہاکی والا ہوجائے گا۔