ٹریلر چلے گا مگر فلم نہیں،شیخ رشید 

پشاور (آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ سب سے بڑے چور کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنا دیا ہے، ایسی اسمبلی نہیں دیکھی جو دوران ریمانڈ پروڈکشن آرڈر جاری کرے، پیپلز پارٹی کے احتجاج کا ٹریلر چلے گا مگر فلم نہیں،ریلوے افسران کو ایم ایل ٹو کے ساتھ ایم ایل تھری پر کام کرنے کا کہا ہے ،ریل چلے گی تو پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی،نئے سال میں مال گاڑیوں کی تعداد 15تک لے کر جائیں گے، ایک وی وی آئی پی اور 2 وی آئی پی ٹرینیں چلائیں جائیں گی۔