پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، بلال آصف کی پانچ وکٹیں، نیوزی لینڈ 274 رنز پرآ ؤ ٹ

ابو ظہبی (آ ئی این پی)متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز 274 رنز بنا کر آ ؤٹ ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں بی جے واٹلنگ نے پاکستانی بولرز کا پراعتمادی کے ساتھ سامنا کیا اور 77 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے پانچ، یاسر شاہ نے تین، حسن علی اور اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نوجوان بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان کو پہلی کامیابی 254 کے مجموعی سکور پر ملی جب بلال آصف نے ولیم سومرویل کو بولڈ کیا، انھوں نے 12 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی نویں وکٹ 272 کے مجموعی سکور پر گری جب بلال آصف نے ہی اعجاز پٹیل کو آٹ کیا، انھوں نے چھ رنز بنائے۔274 کے مجموعی سکور پر بلال آصف نے ٹرینٹ بولٹ کو بولڈ کر کے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان کین ولیمسن نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں جیت راول 45، گرینڈ ہوم 20، ٹام لیتھم چار، راس ٹیلر صفر، ہنری نکولس ایک اور ٹم سادی دو رنز بنا کر آ ؤٹ ہوئے۔