آرمی چیف نے انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی(آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے11 انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے11 انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی،دہشت گردوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔دہشتگردمسلح افواج اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں پرحملوں ،معصوم شہریوں کے قتل اورتعلیمی اداروں کوتباہ کر نے اور مسلح افواج کے25اہلکاروں اورایک شہری کے قتل میں ملوث تھے۔دہشتگرد22افراد کوزخمی کرنے میں بھی ملوث تھے۔