دفتر خا رجہ ان ایکشن، ڈو نلڈ ٹر مپ کے پا کستان مخا لف بیا نات پر امریکی ناظم الامور کی طلبی

اسلام آباد(آئی این پی ) دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پرامریکی ناظم الامور کو طلب کرکے غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا، احتجاجی مراسلہ امریکی ناظم الامور پال جونز کے حوالے کیا اور کہا کہ اسامہ بن لادن کے حوالے سے ایسے بے بنیاد بیانات ناقابل قبول ہیں ۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پرامریکی ناظم الامور کو طلب کرکے غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے احتجاجی مراسلہ امریکی ناظم الامور پال جونز کے حوالے کیا۔ترجمان کے مطابق مراسلے میں پاکستان کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکی صدر کی حالیہ ٹویٹس پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے حوالے سے ایسے بے بنیاد بیانات ناقابل قبول ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ تھا ‘پاکستان نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ (ن غ/ ص ت)