چین کو 2025 تک روبوٹکس میں بڑی کامیابیوں کی امید

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ورلڈ روبوٹ ایکسپو میں سروس روبوٹس رقص پیش کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2025 تک بنیادی روبوٹک ٹیکنالوجیز اور متعلقہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات میں کامیابی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے۔

وزارت صنعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے ریاستی اداروں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ  ملک اس وقت روبوٹکس ایجادات کا عالمی مرکز بننے کی کوشش کررہا ہے جو بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کی خاطر روبوٹ کے لئے بنیادی اجزاء کی کارکردگی اور اعتماد حاصل کرے گا ۔

گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے سال 2025 تک روبوٹکس صنعت کی آپریٹنگ آمدن میں شرح نمو 20 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے اور مینوفیکچرنگ صنعت میں روبوٹ کی پیداوار موجود سطح سے دوگنی ہوجائے گی۔

ٹیکنالوجیز اور روبوٹ آپریٹنگ سسٹم کی تیاری میں پیشرفت کا عہد کرتے ہوئے گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ ملک صنعتی ایجادات کی حوصلہ افزائی کرے گا اور مقررہ اہداف کے حصول کے لئے درخواستوں کے سسٹم کو وسعت دے گا۔