چین کا اپنے خلائی اسٹیشن سے پہلی خلائی کلاس براہ راست نشر کرنے کا اعلان

بیجنگ(شِنہوا) چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی ( سی ایم ایس اے) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ چین آمدہ دنوں میں اپنے خلائی اسٹیشن تیان گونگ سے پہلی خلائی کلاس کو دنیا کیلئے براہ راست نشر کریگا۔

سی ایم ایس اے کے مطابق شروع کی جانیوالی تیان گونگ کلاس  اپنی نوعیت کا پہلا خلائی سائنس ایجوکیشن برانڈ ہو گا۔

تیان گونگ کلاس میں چینی خلاباز خلا میں موجود اساتذہ بنیں گے اور طلباء بالخصوص نوعمروں کے ساتھ بات چیت کرینگے۔

سی ایم ایس اے نے کہا کہ انسان بردار خلائی پرواز کے مشن کی پیشرفت کے ساتھ تیان گونگ کلاس میں چینی خلائی اسٹیشن کی تعمیر اور اس کے مدار میں آپریشن پر توجہ مرکوز کرنے والی کلاسوں کا ایک سلسلہ متعارف کرایا جائیگا۔