چینی وزیرخارجہ چائنہ ۔ سی ای ایل اے سی فورم کے تیسرے وزارتی اجلاس کی صدارت کرینگے

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ چین کے ریاستی کونسلر و وزیرخارجہ وانگ یی اور میکسیکو کے وزیرخارجہ مارسیلو ایبرارڈ جمعہ کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے چین اور لاطینی امریکہ و کیربین ریاستوں کی کمیونٹی کے فورم(چائنہ ۔ سی ای ایل اے سی فورم) کے تیسرے وزارتی اجلاس کی مشترکہ  صدارت کرینگے۔