چین اور لاوس کے صدور چین-لاؤس ریلوے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ جمعہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے لاؤ عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤ کے صدر تھونگلون سیسولتھ سے ملاقات کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بدھ کو بتایا کہ صدر شی اور تھونگلون  چین-لاؤس ریلوے کے افتتاح کی ورچوئل تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔