پاکستانی قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ، ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو

اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب ملک قوم کا عظیم سرمایہ تھے ،ان کی خدمات کی بدولت آج دنیا میں پاکستان کا ایک مقام ہے، اتوار کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی،پاکستان کی سرحدیں ڈاکٹر صاحب کی خدمات کی بدولت آج محفوظ سے محفوظ تر ہیں،پاکستانی قوم محسن پاکستان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔