پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 1 ہزار 453 نئے کیسز ،46 اموات رپورٹ

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں بدھ کے روز نوول کروناوائرس کے 1 ہزار 453 نئے کیسز اور 46 مزید اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

این سی او سی نےجمعرات  کے روز بتایا کہ  ملک بھر میں اب تک 1کروڑ97لاکھ 36ہزار872ٹیسٹ کئے گئے  جن میں مجموعی طور پر 12لاکھ 55ہزار321کیسز کی تصدیق ہو ئی  جن میں سے 11 لاکھ 82 ہزار 894 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں زیرعلاج فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 44 ہزار 395 ہو گئی ہے جبکہ2 ہزار 934 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق عالمی وباء کے باعث 46 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 32 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبہ سندھ 4 لاکھ 61 ہزار869 کیسز کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے اس کے بعد صوبہ پنجاب سے 4 لاکھ 34 ہزار 647 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔