دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 23کروڑ18لاکھ 20ہزار895ہوگئی

بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسزکے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 27ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔

دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 23کروڑ18لاکھ 20ہزار895ہوگئی ہے۔

امریکہ 4کروڑ29 لاکھ 31ہزار354مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ36لاکھ52ہزار745 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ13لاکھ 51ہزار972مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 77لاکھ358، روس میں 73لاکھ 13ہزار112، فرانس میں 70لاکھ85ہزار607 اور ترکی میں 70لاکھ39ہزار470 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 55لاکھ33ہزار520 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ50ہزار402 تک پہنچ گئی ہے۔