عمران خان کی قیادت میں آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کاْ

لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قوم کی دولت لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی این آر او نہیں ہوگا‘ حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کردار کشی کی‘ عمران خان کی قیادت میں آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کا احتساب ہوگا۔ جمعرات کو فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز سے گزارش ہے کہ تپتی دھوپ میں احتجاج کیا کریں۔