چین میں 16ویں چائنہ -آسیان کلچرل فورم کا آغاز

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے صدر مقام نان ننگ میں 16ویں چائنہ -آسیان کلچرل فورم کا آغازہوگیا۔

 اعلیٰ معیارکی ترقی اور ثقافتی صنعت میں بین الاقوامی تعاون کے عنوان سے ہونے والے اس فورم کامقصد چین اورآسیان ممالک کے مابین ثقافتی صنعت کی ترقی کے عملی تجربات کا تبادلہ  اور اس کو فروغ دیتے ہوئے نئے دور میں ثقافتی صنعت کی اعلیٰ معیاری ترقی کے رجحان کو تلاش کرنا ہے۔

چین کی وزارت ثقافت و سیاحت اور گوانگ شی علاقائی حکومت کے زیر اہتمام ہونے والے اس پروگرام میں ، چین اور آسیان ممالک کے 300 کے قریب ثقافتی وسیاحتی ماہرین شریک ہیں۔

رواں  سال چین اور آسیان کے مابین مذاکرات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ یہ ثقافتی فورم چائنہ -آسیان ایکسپو کے تحت اعلیٰ سطح کا فورم ہے۔