سیئول میں جنوبی کوریا ، امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ اجلاس کا انعقاد

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ چھوئی جونگ کن اور مہمان امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن نے جمعہ کے روزسیئول میں جنوبی کورین اور امریکی نائب وزرائے خارجہ کے مابین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے نویں دورمیں شرکت کی۔

سیئول کی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات کے دوران چھوئی اور شیرمن نے دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور سمیت جزیرہ نما کوریا کے مسائل سے متعلق کھل کر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

دونوں سفارتکاروں نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور مستقل امن تصفیے میں خاطر خواہ پیشرفت کیلئے عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے ساتھ تعلقات اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔

شیرمن چھوئی جونگ کن اور اپنے جاپانی ہم منصب تاکیو موری کے ساتھ ٹوکیو میں سہ فریقی ملاقات کے بعد بدھ کے روز 3 روزہ دورے پر کوریا پہنچی ہیں۔