ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں،وزیراعظم

تاشقند (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن خطے کیلئے اہم ہے، ہم افغانستان کے پر امن سیاسی حل کے خواہاں ہیں ، پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں اقتصادی انقلاب آئے گا، پاکستان وسطی ایشیاء ریاستوں سے منسلک ہو گا۔جمعرات کو وزیراعظم عمرا ن خان نے پاک ازبک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن خطے کیلئے اہم ہے، ہم افغانستان کے پر امن سیاسی حل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوتا ہے، پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں اقتصادی انقلاب آئے گا، پاکستان وسطی ایشیاء ریاستوں سے منسلک ہو گا۔