جرمنی اوریورپی یونین دنیا میں مزید اعتماد اوراستحکام کیلئے چین کے ساتھ تعاون کریں:چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جرمن چانسلر انگیلا مرکل،جن کا ملک یورپی یونین کی باری کے بنیاد پر آنے والی صدارت کے منصب پر فائزہے، یورپی کونسل کے صدر چارلس مچل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا ون ڈر لین کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے چین۔جرمنی۔یورپی یونین رہنماؤں کے اجلاس کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جرمنی اوریورپی یونین (ای یو) پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ اپنے تعاون  میں مضبوط اور مستحکم ترقی کے تحفظ اورفروغ کے لئے مشترکہ کوششیں کریں تاکہ اتار چڑھاؤ کا شکار دنیا میں مزید اعتماد اوراستحکام لایا جاسکے۔

صدر شی نے ان خیالات کا اظہار جرمن چانسلرانجیلا میرکل کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونےوالی گفتگو کے دوران کیا۔

  صدر شی نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے اورمیرکل نے گذشتہ سال متعدد بار رابطہ کیا،جس نے چین- جرمنی اور چین -یورپی یونین تعلقات کی ترقی کے لئے اہم قائدانہ کردار ادا کیا۔

چینی صدرنے کہا کہ چین- جرمنی اور چین- یورپی یونین تعاون کو فروغ دینے سے اہم نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔