چین نے فوج کی نظریاتی اور سیاسی تعلیم سے متعلق رہنما اصول جاری کردئے

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی فوجی کمیشن نے اپنے چیئرمین شی جن پھنگ  کی منظوری سے فوج میں نظریاتی اور سیاسی تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔

 رہنما اصولوں میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کی نظریاتی اور سیاسی قیادت  کو مستحکم کرنے پرتوجہ مرکوز اور نئے دور میں فوج کے نظریاتی اور سیاسی تعلیم کے نظام کی تشکیل میں سمت، بنیادی فرائض، طریقوں اور دیگر اہم عناصر کی وضاحت کی گئی ہیں۔

رہنما اصولوں میں پی ایل اے کو ایک عالمی معیار کی فوج بنانے پر زوردیا گیا ہے جو پارٹی کے حکم کی تعمیل کرتی ہو، جنگیں جیتنے کی صلاحیت اور عمدہ طرزعمل کا مظاہرہ کرتی ہو۔