حرمین شریفین عبادت اور شعائر کی ادائیگی کے لیے ہیں، نعرے بازی کے لیے نہیں:صدر عام عبدالرحمان السدیس

مکة المکرمہ (آئی این پی )صدر عام عبدالرحمان السدیس نے فرمایاہے کہ حرمین ایک سرخ لکیر ہے اور ہماری قیادت اور سیکیورٹی اہلکارخلاف ورزی کرنیوالوں کی گھات میں لگے ہیں۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں صدر عام نے زور دے کرفرمایا کہ حرمین شریفین عبادت اور شعائر کی ادائیگی کے لیے ہیں، نعرے بازی کے لیے نہیں۔