کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی سب سے زیادہ مشہور شادی کی نمائش کولمبو کے بندرانائیکے میموریل انٹرنیشنل کانفرنس ہال میں ختم ہوگئی۔
شادی کی نمائش نوول کروناوائرس کی صحت بارے گائیڈ لائنز کے تحت منعقد ہوئی جس میں شادی کی صنعت کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔ اس تین روزہ نمائش میں ہوٹلز، فوٹوگرافی، خوبصورتی، کیٹرنگ، جیولری سمیت سینکڑوں خدمات فراہم کرنے والے بھی شامل تھے۔







